سوات ،کالام ، اوشو میں بھوت سکول کی موجودگی کا انکشاف ، ایک سال سے سکول کو تالے لگے ہوئے ہیں ، چار دیواری بھی گر چکی ہے 120کے قریب بچیاں سکول میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آیا کرتی تھی اسٹاف نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے بھی سکول کو خیر باد کہہ دیا ہے اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ، سوات کے سیاحتی مقام اوشو میں موجود گرلز پرائمری سکول ایک سال
سے بند ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے تک سکول میں بچیوں کو پڑھائی کے لیے مینگورہ شہر سے ایک خاتون ٹیچر کبھی کبھار آیا کرتی تھی لیکن اب ایک سال ہوا ہے انہوں نے سکول آنا چھوڑ دیا ہے ٹیچر نہ ہونے کی وجہ سے بچیوں نے بھی سکول کو خیر باد کہہ دیا ہے جس کی وجہ سے سکول کو تالے پڑے ہے ،چوکیدار کی جانب سے سکول بلڈنگ کی صحیح طرح نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے سکول چار دیواری بھی گر چکی ہے اورباتھ روم کے دروازے بھی توڑدی گئی ہیں عمائدین علاقہ نے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر سکول کو کھولنے اور بچیوں کی مستقبل بچانے کے لیے اقدامات کریں کا مطالبہ کیا ہے ۔
454 total views, no views today


