سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)چیف انجینئر ایچ ایچ یو پیسکو محمد اقبال مروت نے کہا کہ پیسکو کے ملازمین صارفین کے اعتماد پر پورا اترنے ، اوورریڈنگ کے خاتمے اور چوری سے گریز کرتے ہوئے کردار ادا کریں ، غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلا ف محکمانہ کاروائی کی جائیگی ، تمام علاقوں میں میٹرز کی ریڈنگ ضروری ہے ، اس امر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے واپڈا پیسکو سوات سرکل بمقام سیدو شریف میں میٹرز ریڈرز ، انسپکٹر ز اور ایس ڈی اوز سے حلف لینے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ، اس موقع پر ایس ای سوات سرکل کے فیض اللہ خان ، ہائیڈرویونین کے زونل چیئرمین عمر علی باچا اور دیگربھی موجود تھے جبکہ چیف انجینئر جبکہ چیف انجینئر اقبال مروت نے ملازمین سے وفاداری کا حلف لیا جبکہ ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقبال مروت نے کہا کہ صارفین واپڈا پیسکو ملازمین خوف خدا کو دل میں رکھتے ہوئے اوور ریڈنگ سے اجتناب کریں اور ہر مہینے مقررہ مدت میں میٹروں کی ریڈنگ کرنا چاہیئے ، انہوں نے کہا کہ بلوں کی درستگی میں بھی صارفین کے ساتھ نرمی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے ، انہوں واپڈا پیسکو میں سزا و جزا کا باقاعدہ نظام موجود ہے جس کے تحت اقدامات کئے جارہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ صارفین کی سہولت کیلئے جلد آن لائن کنکشن کے حصول کا سسٹم لانچ کیا جائیگا ، انہوں نے کہا ہمیں ملاکنڈ ڈویژن کے ملازمین کے مسائل کا احساس ہے جبکہ ملازمین کے بچوں کی بھرتی اور دیگر مسائل کے حل کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے ۔
1,612 total views, no views today



