تربت ( ائی ایس پی ار )سیکیورٹی فورسز نے رودبین کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 18 مغویوں کو بازیاب کرلیا ہے جن میں 16 غیر ملکی افراد شامل ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے تربت کے علاقے رودبین میں آپریشن کے دوران 16 غیرملکیوں سمیت 18 افراد کو بازیاب کرالیاجب کہ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے ۔ بازیاب ہونے والوں میں نائیجرین، یمنی اور پاکستانی باشندے شامل ہیں جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے تاہم دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔
1,862 total views, 2 views today
Comments