سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) ڈبلیو ایس ایس سی بابوزئی سوات کے چیف اپریٹیو افیسر شیدا محمد نے کہا ہے کہ مینگورہ شہر میں یو ایس ایڈ کے تعاون 32کروڑ روپے کی لاگت سے سیوریج کا بہترین نظام کریں گے اور مینگورہ شہر کے عوام کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری اور مشن ہے ، اس موقع پر منیجر ایڈمن آصف سلیم بھی موجودتھے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر کی آبادی چھ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور میونسپل ایڈمنسٹریشن پر بوجھ زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ صفائی اور پینے کی صاف پانی کی فراہمی میں مشکلات تھی ، اس وجہ سے ڈبلیو ایس ایس سی بابوزئی صرف اور صرف پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صفائی ہے اور یہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے ، انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر کے عوام کے لئے پینے کی صاف پانی کی فراہمی کے لئے 100ٹیوب ویلز درکار ہے جبکہ اس وقت شہر میں 45ٹیوب ویلز فنگشنل ہے اور 8 ٹیوب ویلز بند ہے ، پہلے مرحلے میں ان 8ٹیوب ویلز کے فنگشنل کرنے کے لئے کام کررہے ہیں جبکہ مزید ٹیوب ویلز بنانے کے لئے حکومت سے رابطے میں ہے اور اس سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس بھی ہوا ہے جبکہ چیف سیکرٹری اس سلسلے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صفائی کا نظام بہتربنانے کے لئے ماسٹر پلان بنا رہے ہیں اور شہر میں مرحلہ وار اس پر کام کریں گے ، انہوں نے کہ مینگورہ شہر میں خوڑ کو صاف کرکے اسکو سابق دور کی بنائیں گے ، تاکہ آنے والے سیاح اسکے کنارے بیٹھ کر ٹھنڈے پانی سے محظوظ ہوسکیں ، انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر کو زون میں تقسیم کرکے عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنا ہمارا مشن اور اولین ترجیح ہے اور اسکے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ، انہوں نے کہا کہ شہر کا گند ٹھکانے لگانے کے لئے ڈمپنگ گراؤنڈ کیلئے باقاعدہ پلان بنایا ہے تاکہ اسکے لئے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کام کریں ، انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ وقت کم اور کام زیادہ ہے لہٰذا ہماری کوشش ہے کہ اسکو فوری طور پر عملی جامہ پہنایا جاسکیں ۔
1,276 total views, 2 views today