ضلع سوات میں تعینات ہونے والے نئے ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحدمحمود(پی ایس پی) کا شاندارپُرتپاک استقبال ۔پولیس کے برق رفتار دستے نے سلامی پیش کی ۔ایس ایس پی اعجاز خان نے ڈی پی اؤ کیپٹن(ر)واحدمحمود(پی ایس پی )کوکمان لینے کی مبارکباد دیتے ہوئے تقریب میں روایتی چھڑی (سٹک)حوالہ کی۔ڈی پی اؤ واحدمحمودنے یادگار شہدائے پولیس پر حاضری دی اور دعا کی۔

ایس ایس پی اعجاز خان نے ضلع سوات کے محب الوطن اور غیور عوام کے وطن عزیز میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس اور سیکیورٹی فورسز کیساتھ باہمی روابط اور تعاون کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔اور ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحدمحمود(پی ایس پی)جیسے قابل وقائدانہ صلاحیتوں اور عوام دوست پولیس آفیسرکو سوات کے عوام کے لیے ایک نعمت خداوندی قرار دیا۔ضلعی پولیس سربراہ واحد محمودنے ایس ایس پی اعجاز خان کو دلی محبت اور پروفیشنل طریقے سے الوداع کیا۔

ضلعی پولیس ہیڈکوارٹرز سوات میں نئے کمان لینے والے ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود(پی ایس پی) اور سابقہ ڈی پی اؤ سوات ایس ایس پی اعجاز خان کو پولیس ہیڈکوارٹرزمیں منعقدہ اعلی سطح کمان تبدیلی پروگرام میں پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ڈی پی اؤ سوات ایس ایس پی اعجاز خان نے نئے ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر) واحدمحمود(پی ایس پی) کو پولیس کمان کی چھڑی (سٹک )پیش کی۔

اس موقع پرایس پی انوسٹی گیشن ، سرکل ایس ڈی پی اؤز ،آر ائی پولیس ہیڈکوارٹرزاور دیگر پولیس افسران موجود تھے ۔اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ واحد محمودنے کہا کہ خیبر پختونخواء پولیس فورس درخشندہ روایات کی حامل ایک دلیر اور بہادر پولیس فورس ہے۔جس کی کمان پر مجھے فخر ہے ۔ضلع سوات کے عوام کو پولیس خدمات کی بہترین طریقے سے فراہمی ممکن بنائے گے ۔عوام کو آسانیاں فرآہم کریں گے۔عوام دوست پولیس پالیسیوں کو فروغ دیں کر عوام الناس کو ان کی دہلیز پر ہی انصاف فراہم کیا جائے گا ۔نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کرتے ہوئے آنے والی نسلوں کو ایک پُرآمن ماحول دینگے۔

1,930 total views, no views today



