سوات ( وقار احمد سواتی سے) سوات کے علاقہ کوزہ بانڈئی میں چوروں کا راج ، ایک ہی رات تین گھروں کو لوٹ لیا، چورقیمتی سامان ،زیورات اور ہزاروں روپے لئے گئے ، اہلیان علاقہ میڈیا کو فریاد کرنے لگے ،علاقے میں پولیس اہلکاروں کے تعداد بڑھانے اور پولیس گشت کو موثر بنانے کا اپیل ، رپورٹ کے مطابق سوات کے تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈئی میں چور گروپ منظم ہے اور چوروں نے ایک ہی رات تین گھروں کو لوٹ کر قیمتی سامان ،زیورات اور ہزاروں روپے لئے گئے۔ جس پر اہلیان علاقہ نے میڈیا کو اپنا فریاد کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ، ڈی ایس پی کبل اور دیگر پولیس حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہ وہ فوری طور پر کوزہ بانڈئی میں پولیس اہلکاروں کے تعداد کو بڑھا کر پولیس کی گشت کو بہتر بنا دیں تا کہ علاقے میں چوری کے واقعات کو مستقبل میں روک تھا م کیا جاسکیں ۔یاد رہے کہ تحصیل کبل کے مختلف علاقوں میں چوری کے واردات میں کافی ہوا ہے جس سے تحصیل کبل کے عوام اور خصوصا کوزہ بانڈئی اور ٹاون شپ کے عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
1,813 total views, no views today



