سوات (وقار احمد سواتی سے ) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابپاشی وکھیل اور پاکستان تحریک انصاف مالاکنڈ ڈویژ ن کے صدر محمود خان نے کہا ہے کہ عوامی طاقت اور میرٹ کے ذریعے انصاف کا معاشرہ قائم کرررہے ہیں ، پی ٹی آئی کے صوبائی حکومت کرپشن کے خلاف عملی اقدامات کررہے ہیں ، آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی ملک بھر میں کامیابی حاصل کریگی ۔ ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے جمعہ کے روز میاندم میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ عوامی اجتماع سے ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمن ،میاں شرافت علی اور دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر پارٹی کارکنان کے ساتھ ساتھ عوام کے کثیر تعداد موجود تھے جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں سے کثیر تعداد میں لوگ پاکستان تحریک انصاف میں بھی شامل ہوگئے ۔
1,584 total views, no views today



