سوات ،سوات کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 86 سے مسلم ن کے منتخب صوبائی رکن اسمبلی قیموس خان نا اہل الیکشن ٹربیونل نے قیموس خان کو نا اہل قرار دیا تھا ، جس کو قیموس خان نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا ، سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھ کر منتخب رکن صوبائی اسمبلی کو نا اہل کردیا ۔
قیموس خان نے گزشتہ سال عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے طرف سے الیکشن میں حصہ لیا تھا، اور بہت کم ووٹوں سے جمعیت علماء اسلام کے امیدوار علی شاہ کو شکست دیدی تھی، قیموس خان کیخلاف جعلی ڈگری اور دھاندلی کیخلاف عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار اور سابق ایم پی اے ڈاکٹر حیدر علی نے الیکشن ٹریبونل میں اپیل میں دائر کیا تھا۔
592 total views, no views today
Comments


