کوئٹہ: سریاب روڈ پر ایف سی کمانڈر کی گاڑی پر بم حملے میں 4 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ خود کش تھا جس میں ایف سی کمانڈنٹ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے فارنزک ٹیم طلب کرلی گئی ہے۔
ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے بتایا کہ گاڑی کمانڈنٹ ایف سی کرنل اشتیاق کو لینے جارہی تھی تاہم کمانڈنٹ ایف سی گاڑی میں موجود نہیں تھے جبکہ حملے میں فورسز کے چار اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایمبولینس اور ایف سی اہلکار فوراً موقع پر پہنچے جب کہ ریسکیواہلکاروں نے ہلاک ہونے والے افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے امدادی کارروائیوں کا آغازکردیا ہے۔
1,781 total views, 2 views today