سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات کے سرکاری گرلز سکولوں کے سالانہ مقابلے اختتام پذیر ہو گئے ، مقابلے کے مہمان خصوصی زرمینہ احمد زیب تھی، سالانہ مقابلوں کی اختتامی تقریب گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کبل میں منعقد کی گئی ، جس میں گرلز سکولوں کے طالبات اور اساتذہ کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مختلف مقابلے بھی کرائے جس میں شاہدرہ گرلز سکول کے طالبہ نے پہلی گرلز کالج سیدوشریف کی طالبہ نے دوسری اور چارباغ گرلز سکو ل کی طالبہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے زرمینہ احمد زیب نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں طالبات بھر پور شرکت کریں، تاکہ ان کی چھپی صلاحتیں اجاگر ہوسکیں، انہوں نے کہا کہ ملک کی ادھی سے زیادہ ابادی خواتین پر مشتمل ہیں ان کو بھی ہر فیلڈ میں خود کو منوانا چاہئے تاکہ وہ بھی اس قوم کی بہتر انداز میں خدمت کرسکیں ، زرمینہ احمد زیب نے مقابلوں میں حصہ لینے والے طالبات کو بھرپور داد دی ، جبکہ اساتذہ کرام کے کاوشوں کو سراہا ،انٹر سکولز مقابلوں میں بیڈمنٹن، ریس، پی ٹی سمیت دیگر مقابلوں میں طالبات نے حصہ لیا، پروگرام کے اخر میں مہمان خصوصی زرمینہ احمد زیب نے مقابلے جیتنے والے طالبات میں انعامات تقسیم کئے ۔
2,020 total views, no views today



