کبل(تحصیل رپورٹر) تحصیل کبل یونین کونسل توتانوبانڈئی کے پہاڑی علاقہ اشاڑی آوارہ میں عوامی نیشنل پارٹی،مسلم لیگ اور جے یو آئی کو بڑا دھچکا،سرگرم سیاسی شخصیات سلیم،درویش،انور خان،نیک عمل،خائستہ،اصیل،سردار علی اور اکبر زیب سمیت 65افراد نے خاندانوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر ایک بڑی شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی ،ضلعی کونسلر حمید خان،کسان کونسلر فضل ہادی،امیر زیب،انور خان اور دیگر نے شامل ہونے والے ساتھیوں کو مبارکباد اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ ویلج کونسل غاخی بانڈہ کے لئے ایک کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے کا اعلان بھی کردیا گیا مقررین نے کہا کہ سابقہ ادوار میں قومیت،اسلام،روٹی کپڑا مکان اور دیگر پرکشش نعروں کے بدولت عوام کو دھو کہ دے کر اقتدار تک پہنچنے والے ممبران اپنے اپنے دور اقتدار میں لوگوں کے دکھ درد اور مسائل کو بالائے طاق رکھ کر غائب ہوجاتے تھے اور غریب کا ووٹ صرف اپنے عیش و آرام اور بالا دستی برقرار رکھنے کے لئے استعمال کرتے تھے اسی وجہ سے مسائل و مشکلات جمع ہوتے رہے اور غریب خط غربت سے نیچے غلامی کی زندگی گزارنے پر مجبور تھے پاکستان تحریک انصاف نے تبدیلی کا نعرہ لگا کر غریب کو اسکی طاقت اور اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے قابل بنایا اور خان خوانین کے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر زندگی گزارنے کا طریقہ سکھایا اسی وجہ سے آج خان خوانین غریب کے آگے سر جھکا کر ووٹ کی بھیک مانگنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے اور اے این پی دور اقتدار میں لوٹ مار اور قومی دولت کے بے دریغ اور بے جا استعمال کے سیوا کچھ نہ کیا گیا مذکورہ دس سالہ دور اقتدار میں نہ کوئی سکول بنا اور نہ کوئی بڑا ا منصوبہ مکمل ہوا بلکہ برائے نام اعلانات کرکے ممبران اسمبلی لوگوں سے تالیاں بجا کر اپنی بادشاہت قائم رکھتے اسکے برعکس پی ٹی آئی نے کمیشن کا خاتمہ کرکے قوم کا پیسہ سو فیصد قوم پر خرچ کرنا شروع کردیا جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کے چار سالہ دور اقتدار کے ترقیاتی کام باقی تمام ادوار پر بھاری ہیں انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کا سن کر مختلف پارٹیوں کے سیاسی مداری سبز باغ دکھا کر دھوکہ دینے کے لئے سرگرم ہوچکے ہیں جبکہ آنے والے الیکشن کے لئے دیگر پارٹیوں کی جدوجہد فضول ہے کیونکہ عوام قبل از وقت پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ کرچکے ہیں انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر پی کے82،اور خیبر پختون خوا کے علاوہ پورے ملک کے عوام اپنا قیمتی ووٹ ظالم اور جابر خان خوانین کے بجائے پی ٹی آئی کے باکردار افراد کے حق میں استعمال کرکے پاکستان میں غریب دوست حکومت قائم کر ینگے اور عمران خان بحیثیت وزیر اعظم اس ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کرکے ترقیافتہ ممالک کے صف میں کھڑا کردینگے اس موقع پر ویلج کونسل غاخی بانڈہ کی پسماندگی دور کرنے کے لئے دو عدد ٹرانسفارمرز بمعہ پولز، سڑکوں کی پختگی و کشادگی،واٹر سپلائی سکیموں کے لئے پائپ اور دیگر منصوبوں پر ایک کروڑ روپے خرچ کرنے کا اعلان کیا گیا اور گرلز سکول کے قیام کے لئے ہر ممکن کوشش کرکے علاقے کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔
1,317 total views, no views today



