سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام)سوات کے سیاحتی وادی مدین کے قریب گائوں پیا میں ٹمبر مافیا جنگل کاٹنے میں سرگرم ہوگئے ، حکومت رٹ کمزور قیمتی درخت کاٹنے کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کے مطابق سیاحی علاقہ مدین سے دو کلومیٹر پیچھے وادی پیا جرو میں ٹمبر مافیا کے لوگ سرگر م ہوگئے ہیں، اور جنگل کو قیمتی درختوں سے محروم کیا جارہا ہے، مقامی لوگو ں کے مطابق اب تک کئی درختوں کو کاٹا گیا ہے، جبکہ جو درخت کٹ جاتے ہیں ان کے بقایاجات پر مٹی لگا دی جاتی ہے تاکہ وہ نظر نہ اسکے، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ رات اور صبح کے وقت جنگل سے قیمتی درخت کاٹے جارہے ہیں ایسا لگتا ہے کہ حکومتی رٹ کمزور اور محکمہ جنگلات کے اہلکار خواب خرگوش کی نیند سوئے ہیں، مقامی لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے وہ اس پر سخت ایکشن لیں،
واضح رہے کہ کالام ، مہوڈنڈ،مٹلتان، کوکارئی سمیت دیگر علاقوں میں ٹمبر مافیا دوبارہ سرگرم ہوگئی ہے اور وہ قیمتی درخت کاٹ رہے ہیں جبکہ محکمہ اس حوالے سے خاموش تماشائی بن گئ ہے
2,513 total views, no views today



