سوات،رومانیہ کی قومی دن میں سوات سے میانگل عدنان اورنگزیب اور سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ کی شرکت ، سفیر کو دورہ سوات کی دعوت ، تفصیلات کے مطابق رومانیہ کا قومی دن اسلام اباد میں نجی ہوٹل میں شاندار انداز سے منایا گیا جس میں سوات سے سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ اور میانگل عدنان اورنگزیب کو شرکت کرنے کی دعوت دی گئی تھی ، اسلام اباد میں نجی ہوٹل میں منعقد ہ پروگرام میں اعلی سول وسرکاری عہدیداروں نے بھی شرکت کی، اس موقع پر سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے رومانیہ کے سفیر کا شکریہ بھی ادا کی اور ان کو دورہ سوات کی دعوت بھی دیدی ، جس کو انہوں نے قبول کرتے ہوئے ائندہ سال موسم بہار میں انے کا وعدہ بھی کیا ، اس موقع پر رومانیہ کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور رومانیہ کی دوستانہ اور تجارتی تعلقات ہیں، جو وقت کیساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوتے جارہے ہیں،
1,480 total views, no views today



