سوات،سوات میں دوسرے روز بھی برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارشوں اور برفباری کی وجہ سے کئی علاقوں کے زمینی راستے منقطع ہوچکے ہیں، سوات کے سیاحتی علاقوں مالم جبہ میں ابتک چار فٹ سے زائد فٹ تک برف پڑھ چکی ہے جس کی وجہ سے سپینو اوبو کے مقام پر سڑک برف کی وجہ سے بند ہوگئی ہے ،اسی طرح وادی کالام میں تین فٹ سے زائد برفباری ہوگئی ہے اور مانکیال سے اگے راستے بند ہیں،
اتروڑ اور مہوڈنڈ میں مقامی ذرائع کے مطابق پانچ فٹ تک برفباری ہوگئی ہے، جبکہ سوات کے میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش اور برفباری کی وجہ سے سوات میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، محکمہ صحت کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں تک بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔
471 total views, 1 views today
Comments