سوات (ساجد خان سے )یونیورسٹی آف سوات میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ضلع سوات اور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ڈویژنل ہیڈکوارٹرکے تزئین وآرائیش کے حوالے سے جاری منصوبہ کی تحت ایک روزہ نمائیش کاانعقاد کیاگیا۔ اس موقع پرمختلف شعبہ جات کے طلباء وطالبات نے ملاکنڈ ڈویژن کے ہیڈکوارٹرمینگورہ سے ملحقہ روڈز کی خوبصورتی کے حوالے سے مختلف ماڈلز پیش کیئے جس کویونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹرحسن شیر ڈپٹی کمشنرسوات محمد طاہر، اسسٹنٹ کمشنرسوات شہاب محمدخان اوردوسرے شرکاء نے بہت سراہا۔ اس موقع پرشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع سوات کے تمام روڈزکے توسیع اورخوبصورتی کے لئے کام جاری ہے جس کی تکمیل سے ضلع بھرمیں ٹریفک جام اورآلودگی جیسے مسائیل پرقابوپایاجائیگا۔ ڈاکٹرحسن شیرنے اپنے اختتامی خطاب میں کہا کہ یونیورسٹی آف سوات کے طلباء وطالبات نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں میں بھی مقامی اورقومی تعلیمی اداروں کے طلباء سے کسی طور بھی پیچھے نہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ یونیورسٹی معاشرتی مشکلات کوکم کرنے اورعلاقے کی ترقی میں اپنا کردار اداکرتے رہیں گے۔ اُنہوں اس موقع پرنمائش کے فوکل پرسن ولیکچررعمران، ایڈیشنل رجسٹرارامتیازعلی ، پبلک ریلیشن آفیسر آفتاب احمد اور سی اینڈڈبلیوکے اہلکاروں کوکامیاب پروگرام کے انعقاد پرمبارکباد پیش کی۔ پروگرام کے اختام پرکمشنرسوات محمد طاہر اور وائس چانسلرنے نمائیش میں حصہ لینے والے طلباء وطالبات میں اسناد تقسیم کیئے جبکہ اول، دوسری اورتیسری پوزیشن لینے والوں کو نقدانعامات سے نوازہ۔
2,069 total views, 2 views today
Comments