سوات ، یونیورسٹی آف سوات نے مالی سال 2014-15کے لئے بجٹ پیش کیا ۔ بجٹ کا کل حجم 1411ملین روپے ہے۔جس میں816 روپے کا خسارہ ظاہر کیا گیا ہے ۔بجٹ یونیورسٹی کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے پانچویں اجلاس میں پیش کیاگیا۔جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر محمد جہانزیب خان نے کی۔ اجلاس میں ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا نمائندہ سیکریٹری محمد نعیم ، خیبرپختونخوا کے فنانس ڈویژن کا نمائندہ سیکریٹری فنانس تاج محمد خان ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام کے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر فنانس ثمر سبطین ، ڈین فیکلٹی آف بائیولوجیکل سائنسز یونیورسٹی آف ما لاکنڈ پروفیسر ڈاکٹر میر اعظم خان ، رجسٹرارمحبوب الرحمان، کنٹرولر امتحانات محمد ریاض اور ٹریژر محمد خالد نے شرکت کی۔ٹریژرنے فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس میں مالی سال 2014-15 کا بجٹ پیش کیا ۔ جس کا کل حجم 1411روپے ہے۔بجٹ کا خسارہ 816ملین روپے ہے ۔ بجٹ میں کئی نئی اسامیاں پیدا کی جائیں گی ۔ جبکہ ڈائریکٹوریٹ آف ٹیچنگ اینڈ ریسرچ اکیڈیمکس اور ڈائریکٹوریٹ آف آئی ٹی کے قیام کا منصوبہ بھی شامل ہے ۔ یونیورسٹی میں ڈسپلے سنٹر کا قیام بھی شامل ہے جس کے زریعے پراجیکٹس کی نمائش کی جائے گی جو عالمی مارکیٹ تک رسائی میں مدد گار ثابت ہوگی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد جہانزیب خان شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ خسارے کو کم کرنے کے لئے آئندہ مالی سال میں کئی اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔جبکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن او ر صوبائی حکومت سے مزید فنڈز کی فراہمی کی استدعا کی جائے گی۔بجٹ کو باقاعدہ منظوری کے لئے یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
1,011 total views, no views today


