سوات، گورنمنٹ کنٹریکٹر نے سوات پبلک ہیلتھ میں ٹینڈروں میں ہونے والی بے قاعدگیوں کانوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ سوات کی جانب سے حال ہی میں ٹینڈرکے حوالے سے جاری ہونے والے اشتہارمیں دانستہ طورپر درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ درج نہیں کی گئی ہے جس سے ٹھیکیداروں کو شدید ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑاتاہم جب ٹھیکیدارتمام تر دستاویزات ساتھ لے کر دفترپہنچے تو ہیڈکلرک نے من پسندافرادکو انداربلاکر دیگرٹھیکیداروں کو باہر انتظارکرنے کا حکم دیا
اوربعدازاں اندرسے جواب ملا کہ ٹائم ختم ہوگیا ہے جس سے ٹھیکیدارمشکلات سے دوچار ہوگئے،اس حوالے سے محمدجاوید،احسان اللہ ،گوہررحمان،حبیب اللہ،رحم زادہ اوردیگرگورنمنٹ کنٹریکٹر زنے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سوات پبلک ہیلتھ کی جانب سے حال ہی میں جاری ہونے والے ٹینڈرمیں گھپلے ہوئے،ہیڈکلرک اورایس ای این محکمہ کے بادشاہ بن چکے ہیں جب ہم نے ایکس ای این سے بات کرنا چاہی تو اس نے جواب دیا کہ جہاں چاہو جاؤ،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے ایم پی ایزمحیب اللہ اور عزیزاللہ گران کے من پسندافرادکو ٹھیکے دئے گئے اور دیگرٹھیکیداروں کو محروم رکھا گیا ،صوبہ کے دیگرعلاقوں میں ایسی کسی قسم کی بے قاعدگی سامنے نہیں آئی مگر سوات جوشہرناپرسان ہے جہاں پر من مانیاں جاری ہیں جس پر نوٹس لینے والا کوئی نہیں،انہوں نے کہاکہ پبلک ہیلتھ کا ایکس ای این بات سننے کی بجائے دھمکیاں دے رہا ہے جبکہ ہیڈ کلرک من پسندافراد کو اندربٹھا کر ان میں ٹھیکے تقسیم کرنے میں مصروف رہتا ہے جو سراسرظلم وناانصافی ہے ،ہم نے محکمہ پبلک ہیلتھ سوات میں ہونے والی بے قاعدگیوں کے خلاف عدالت میں کیس دائر کیا ہے،انہوں نے حکومت سے بھی ان گھپلوں اوربے قاعدگیوں کے بارے میں تحقیقات اورملوث عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ۔
462 total views, no views today


