سوات(سوات نیوزڈاٹ کام) باغ ڈھیرئی سے مینگورہ تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے جو 8ارب 53کروڑ 40لاکھ روپے پہلے ہی سے منظور ہوا تھا ، اس اہم منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ایم پی اے فضل حکیم نے اہم کراداراداکیااوراس حوالے سے انہوں نے باربار اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں جس کے بعد فیزیبلٹی رپورٹ بھی بنایاگیااورآخرکاران کی کوشش رنگ لے آئی ۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہواجسمیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری صوبہ خیبرپختونخوا ، صوبائی سیکرٹری پبلک ہیلتھ، چیف انجینئرپبلک ہیلتھ، ایکسیئن پبلک ہیلتھ کے علاوہ دیگراہم سرکاری حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں گریویٹی فلوواٹرسپلائی سکیم پر بحث کی گئی ، اورپہلی فیز کی منظوری دی گئی ، اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیاگیاکہ منصوبے پرجلدازجلد کام شروع کیاجائے واضح رہے کہ منصوبے پر 8ارب 53کروڑ 40لاکھ روپے خرچہ کی جائیگی ، واضح رہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے کے عوام کو پینے کے صاف پانی ہروقت دستیاب ہوں گے، اس حوالے سے ایم پی اے فضل حکیم نے بتایاکہ یہ منصوبہ علاقے کے عوام کیلئے ایک انمول تحفہ ہے اور میں اس حوالے سے مینگورہ شہر کے عوام کو خوشخبری سنانا چاہتاہوں کہ 32سالوں سے عوام جوکہ گندے پانی استعمال کرنے پرمجبورتھے، اب ان کو صاف پانی میسرہوں گے ، انہوں نے کہا کہ شہربھرمیں تمام بوسیدہ پائپوں کوتبدیل کیاجائیگا۔ اورلوگوں کواب صاف پانی میسرہوں گے اوراس منصوبے پر جلد کام شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں اس حوالے سے ہونیوالا اجلاس کامیابی کی شروعات میں انہوں نے کہا کہ ہم نے واساکوبھی لایاتاکہ گرمی میں لوگوں کو پانی کے حوالے سے کوئی مسئلہ پیش نہ آسکے، انہوں نے کہا کہ اب انشاء اللہ آئندہ گرمیوں میں تمام ٹیوب ویلوں کو بڑے بڑے جنریٹرز لگائیں گے تاکہ پانی کی سپلائی جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک میگاپراجیکٹ ہے اوریہ عوامی پراجیکٹ ہے جومیرادلی خواہش بھی ہے جوپوراہونے والاہے۔
1,992 total views, no views today