مانسہرہ: شنکیاری کے علاقے خانپور میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب 2 دھماکوں میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔مانسہرہ کے علاقے شنکیاری میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ خانپور کے علاقے سے گزر رہی تھی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ پہلے دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری تھیں
کہ ایک اور دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مانسہرہ منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
دھماکے کے فوری سیکورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراو کرکے تخریب کاروں کی تلاش کے لئے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔
392 total views, no views today
Comments


