مٹہ ( سوات نیوزڈاٹ کام )اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزومرپروٹیکشن صارفین ضلع سوات کا مٹہ بازار پر چھاپہ بھاری مقدار میں زائد العیاد کاسمیٹیکس برامد دوکانداروں کی خلاف کاروائی عوام زائد العیاد اشیاء خریدنے سے گریز کریں کپڑے دوکاندار ائندہ کیلئے کپڑے کی کاروبار گز کی بجائے میٹر پر کریں عوام میٹر پر کپڑا لیں گز ختم ہو چکا ہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسسٹنٹ ڈائر یکٹر کنزومر پروٹیکشن صارفین ضلع سوات اصف رضا اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مٹہ بازار کے کاسمیٹیکس جیولرزی اور کپڑوں کی دوکانوں پر چھاپے ماریں اور درجنوں کاسمیٹیکس دوکانداروں کیساتھ زائد المعیاد اشیاء برامد کرکے ان دوکانداروں کے خلاف کاروائی کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام زائد المعیاد اشیاء کی خریدنے سے گریز کریں انہوں نے مٹہ بازار کے تمام کپڑے کے دوکانداروں کو خبردار کیا کہ وہ ایک ماہ کی اندر اندر دوکانوں میں کپڑے کی کام گز کی بجائے میٹر پر کرنے کو یقینی بنائے کیونکہ گز کا وقت ختم ہوچکا ہے انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کپڑا خریدتے وقت گز کی بجائے میٹر پر خریداری کریں اور اپنے اپ کو دوکانداروں کی ہوشیاری سے دور رکھیں
1,600 total views, 2 views today