سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ وا حد محمودنے اپنے آفس میں پبلک لائزان کونسل کے ممبران اور پولیس آفسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ PLCکے ممبران نے علاقے کے امن و امان میں اپنااہم کردار ادا کیا، پبلک لیزان کونسل کے وجہ سے پولیس اور عوام میں فاصلے ختم ہورہے ہیں ،پولیس اور عوام کا ایک دوسرے پر اعتماد بڑھتا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے خادم ہے حاکم نہیں اور پولیس عوام کے خدمت کے لئے ہر وقت کوشاں ہیں، PLCکے ممبران نے اپنے مسائل اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کھلے سیگریٹ، چرس اور آئس جس سے نوجوان نسل تباہی کے راہ پر گامزن ہے اُس کی روک تھام کیا جائے، ضلعی پولیس سربراہ سے اسی مسئلے پر غور کرنے کو کہا۔ ٹریفک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے PLCکے ممبران نے کہا کہ سوات میں غیرقانونی پارکنگ، لوڈنگ ان لوڈنگ کے سلسلے کوکنٹرول کرنے کے لئے بھی لائحہ عمل اختیار کرے، ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود نے اجلاس کے صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ان مسائل پر فوری طور پر غور کیا جائے گا اور سوات کو امن و امان کے لحاظ سے جنت کا گہوارہ بنایا جائے گا اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے اس ناسور سے نجات دلایا جائے گا۔
1,675 total views, 4 views today