سوات(الطاف خان سے)سوات کے پہاڑی علاقہ قلاگے میں مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی اور جاں بحق ہونیوالے افراد سول ہسپتال کبل منتقل کردیئے گئے ، کبل پولیس سٹیشن کے مطابق تحصیل کبل کے پہاڑی علاقہ قلاگے میں صبح کے وقت مسافر وین سواریوں کو لیکر مینگورہ شہر کی طرف ارہی تھی کہ بریک فیل ہوجانے کی وجہ سے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پرہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسے، جبکہ ایک نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
2,099 total views, no views today
Comments



