کبل(تحصیل رپورٹر)تحصیل کبل قلاگے میں ڈاٹسن کھائی میں جا گری،تین افراد جاں بحق،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کبل کے علاقہ کنڈرو قلاگے کے مقام پر ڈاٹسن موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تینوں افراد شدید زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کے لئے کبل اور بعد میں سیدو ہسپتال منتقل کئے گئے جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اختر علی ولد شیر زمان ،سمیع اللہ ولد اخون ذادہ اور فریدون ولد گوجر ساکنان کوقلاگے دم توڑ گئے لاشوں کو ورثاء کے حوالہ کر دئے گئے ۔
2,040 total views, no views today
Comments



