سوات، مینگورہ پولیس نے تین مشتبہ دہشت گردوں کو ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کردیا، ذرائع کے مطابق گزشتہ رات تین مشتبہ دہشت گردوں کو مینگورہ شہر کے میلہ گراونڈ سے گرفتار کیا گیا تھا ، جس میں دو مشتبہ دہشت گردوں ساجد ولد محمد جاوید اور سعیدشاہ ولد اکبر شاہ کا تعلق افغانستا ن کے شہر جلال آباد سے ہے ، جبکہ محمد کریم ولد ظاہر شاہ کا تعلق حیات آبا د مینگورہ سے ہے ،
ان تین دہشت گردوں سے دستی بم اور نائن ایم ایم کے پستول بھی برآمد کئے گئے تھے، پولیس نے ان تین افراد سے تفتیش کیلئے آج عدالت لے گئے جہاں پر پولیس کو ریمانڈ کا اختیار دیدیا گیا
442 total views, no views today
Comments


