پشاور: کافی عرصے سے علیل مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔جس کی وجہ سے ان کوایئرایمبولینس کے ذریعے لندن منتقل کردیاگیا۔اقبال ظفر جھگڑا 23 مارچ کو سڑک کے ایک حادثے میں زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کے سر کے 3 آپریشن کیے گئے، وہ اس دوران پمز اسلام آباد میں زیر علاج رہے
تاہم ڈاکٹروں کی ہدایت پر ان کو مزید علاج کیلیے لندن منتقل کر دیا گیا ہے۔ اقبال ظفر جھگڑا کے چھوٹے صاحبزادے بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
408 total views, no views today
Comments


