مینگورہ ، سوات میں گرمی کی شدت زورپکڑگئی ہے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی محکمہ واپڈا نے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ بڑھاکربجلی کو غائب ہی کردیاسوات بھرکے بیشترعلاقوں میں کمزورٹرانسفارمر کام چھوڑکر خراب ہوچکے ہیں جہاں بجلی کی سپلائی مکمل طورپرمعطل ہوچکی ہے اس سمیت کم وولٹیج کامسئلہ بھی بڑھ چکاہے جس سے ٹیوب ویل موٹرز چلنے والے نہیں اور وہاں کے آبادی پانی سے محروم رکھکرکربلا میں تبدیل ہوچکی ہے
ممبران اسمبلی مسائل سے بے خبرہوکر یاتواسمبلی ھال میں خاموش ہوکر بیٹھتے ہیں یافیس بک پر نت نئے تصاویرشیئرکرتے ہیں بجلی بندش سے ہسپتالوں میں پڑے مریض اذیت کے شکارہوچکے ہیں محکمہ واپڈا ظلم کاسلسلہ ختم کرکے لوڈ شیڈنگ کیلئے کم سے کم شیڈول کااعلان کریں۔
397 total views, no views today
Comments


