سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ) چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے گزشتہ روز ریجنل انفارمیشن آفس سوات کا دورہ کیا ۔وہ دفتر کے مختلف سیکشنوں میں گئے ۔انھوں نے ایف ایم 98خیبر پختونخوا کا معائنہ کیا اور پروموریکارڈ کر وایا ۔ریجنل انفارمیشن آفیسر سرور محمود خٹک نے دفتر کی نئی عمارت کی تعمیر، ریجنل آفس اور ایف ایم 98کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ انھوں نے موجودہ سیٹ اپ کی تعریف کی اور توقع ظاہر کی کہ ریجنل آفس اور ایف ایم 98 سوات اور پورے ریجن میں ہونے والی ترقی کی بھر پورعکاسی ،عوام کے مسائل حکومت تک پہنچانے، عوام میں شعو ر و اگاہی پید ا کرنے اور صحت مند تفریح فراہم کرنے میں منفرد کردار ادا کرے گا۔دورے کے دوران پروڈیوسر ثاقب نوا ز اور تمام عملہ بھی موجود تھا ۔
1,506 total views, no views today
Comments



