سوات(خورشید علی )تعلیم کے شعبے میں پاکستان بھر کی سروے رپورٹ جاری ، 141 ڈسٹرکٹ میں سوات 86 ویں پوزیشن پر آگیا، تعلیم کی بہتری میں ضلع سوات کا نیچے پرواز جاری ہے، غیر سرکاری ادارے الف اعلان جو ملک میں تعلیم کے حوالے سے اگاہی مہم اور سروے رپورٹس تیار کرتی ہے، اس ادارے نے سال 2017 کی رپورٹس اور سروے جاری کیا ہے، جس میں ملک بھر کے تمام ڈسٹرکٹس کے تعلیمی اداروں کی سروے کی گئی ، جس میں بہترین تعلیمی معیار اور سکولوں کی حالت کو بھی جانچا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق ملک کے 141 ڈسٹرکٹ میں سے سوات 86 پوزیشن پر ائی ہے، گزشتہ سال بھی اسی ادارے نے ملک کی تعلیمی اداروں کے حوالے سے ایک سروے رپورٹ جاری کردیا تھا جس میں ضلع سوات کی پوزیشن 85 تھی ۔جو اس سال ایک نمبر نیچے گری ہے۔ ضلع سوات کی تعلیمی صورتحال بونیر اور دیر سے بھی ابتر ہے ، الف اعلان سوات کے نمائندے ڈاکٹر جواد نے کہا کہ ملکی سطح بہترین تعلیم کی فراہمی اور سکولوں کی بہتر حالت زار پر ضلع ہری پور نے اول پوزیشن حاصل کی ہے، انہوں نے کہا کہ سوات میں سکولوں کی عمارتوں کی حالت ٹھیک نہیں ہے، پہاڑی علاقوں میں سکولوں کی عمارتوں پر توجہ دینی کی ضرورت ہے، انہوں نے سوات سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ سوات کے تعلیمی ماحول اور عمارتوں کو بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں ۔انہوں نے کہا کہ سال 2018 کے الیکشن میں عوام اپنے نمائندوں ضرور یہ پوچھیں کہ تعلیم میں سوات اتنا پیچھے کیوں ہے، جبکہ جو عوامی نمائندے الیکشن میں حصہ لیں ان سے تعلیم بابت ضرور پوچھیں کہ منتخب ہونے کے بعد وہ تعلیم پر کتنی توجہ دیں گے، تاکہ انے والے سال میں ضلع سوات کی پوزیشن بہتر ہو سکیں۔
2,206 total views, no views today



