سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود نے DRC مینگورہ میںDRC میں تقسیم انعامات کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ جرگہ سسٹم پختون روایات کا ایک منظم حصہ ہے۔ جس کی افادیت اوردور رس نتائج کوانٹر نیشنل فورم پر بھی تسلیم کیا گیا ہے ۔اسی جرگہ سسٹم اور پختون روایات کو مد نظر رکھ کر ترجیہی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے عوام الناس کو درپیش ان کے معمولی مسئلے مسائل اور سماجی نوعیت کی پیچیدہ الجھنوں کے فوری حل کے بارئے میں انہیں میں سے تعلیم یافتہ اور اعلی اوصاف کے حامل افراد کو قانونی تحفظ فراہم کرتے ہوئے قانون اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر(DRC ۔ ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل ) کا قیام عمل میں لایا گیا ۔جس میں( DRC) ممبران عوام الناس کو درپیش مسئلے مسائل کے فوری حل کے لیے بلا معاوضہ اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے ان میں منصفی اور مصالحت کا کردار ادا کرتے ہیں۔سوات میں( DRC ۔ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل )نے آپنی قیام کے بعد انتہائی مختصر عرصہ میں اپنی سٹاف ممبران کی قابلیت اور لگن کی بدولت عوام الناس کی جانب سے اپنے مسائل کے بارے میں دی جانے والی (210 )رجسٹر ڈ کیسسزمیں قانون اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر محنت اور عوامی خدمت کے جزبے کی بدولت (122)کیسززمیں بروقت فیصلہ اور راضی نامہ کرا دیا جبکہ( 07 )کیسزز کو مزید قانونی کاروائی کے لیے معزز عدلیہ کو ریفر کر دیا گیا۔مزید(81)درخواست( DRC )میں زیر سماعت ہے ۔ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر) واحد محمود نے بڑی تعداد میں رجسٹرڈ کیسسز حل کرنے اور فریقین میں باہم مصالحت کرانے عوام الناس کے اعتماد پر پورا اترنے پر DRC کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کے لگن اور حوصلے کی تعریف کی۔اور کہا کہ DRC کی ضروریات کو ترجیہی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے ہر ممکن سہولیات دی جائے گی ۔DSP صاحبان آپنے سرکلز میں DRC کونسل کے معاملات کو موقع پر حل کریں گے ۔اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ DRCکی جانب سے بڑی تعداد میں کیسززحل کرنے کی بدولت پولیس اور عدلیہ پرکیسزز کے بارے میں کافی بوجھ کم ہوا ہے ۔ فی سبیل اللہ اپنی خدمات کے تحت DRC ممبران کیسزز میں عوام الناس میں باہم ثالثی کا کردار ادا کرتے ہیں۔ان کی خدمات اور لازوال عوامی خدمت کے جزبے کی بدولت تاریخ میں ان کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا ،،اس موقع پر مینگورہ بازار کے صدر عبد الرحیم نے ڈی پی او ،تمام پولیس اور ڈی آر سی ممبران کو خراج تحسین پیش کیا،اور تعریفی کلمات اداکئیاخر میں ڈی پی او سوات نے بہترین کارکردگی پر ڈی آر سی مینگورہ کے چیرمین حاجی رسول خان کو ٹرافی ،جبکہ رحمت علی چیرمین ڈی آر سی چپریال ،انعام الرحمان چیرمین ڈی آر سی کانجو،محمد ر شاد چیرمین ڈی آرسی خوازہ خیلہ،حبیب اللہ چیرمین ڈی آرسی کبل ،شوکت چیرمین ڈی آرسی رحیم آباد، اخترعلی جنرل کونسلر ،شوکت علی کونسلر،سجاد ایدوکیٹ کو بہترین کا ردگی پرتوصیفی سرٹیفکیٹ اور نقدانعامات سے بھی نوازا.
ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر)واحد محمود نے اپنے دفتر میں انچارج کنٹرول روم ٹریفک وارڈن پولیس کے جوانوں کو توصیفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری عوام کا فرض ہے۔منظم ٹریفک ایک ڈسپلن اور بہترین صفات رکھنے والی معاشرئے کی عکاسی کرتی ہیں۔ ٹریفک کو قومی شاہراہوں پر رواں دواں رکھنا ٹریفک وارڈن کا فرض عین ہے۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ صرف ایک اچھے اور بہترین اوصاف کی حامل معاشرئے کی عکاس کر تی ہے بلکہ یہ قیمتی انسانی جانوں کی بھی حفاظت کرتی ہیں۔اخر میں ٹریفک وارڈن پولیس میں ماہ نومبر کے بہترین کارکردگی پر ٹی او سکندر حیات کو ٹرافی توصیفی سرٹیفکیٹ اور 5000روپے نقد انعام، جبکہ انچارج وزیر حسین،ٹی اے ایس آئی محمد ر حمن ،ٹی او شوکت ،ٹی او صابر خان،ٹی او فیاض خان ،ٹی او جہان عالم ،ٹی او شیر عالم،ٹی او حبیب اللہ ،ٹی او نواب زادہ ،ٹی او جان محمدکو پانچ ،پانچ ہزار روپے توصیفی سرٹیفکیٹ بھی دئی، دیگر ٹریفک وارڈن پولیس جوانوں کو بہترین کارکردگی پر توصیفی اسناد اوردو ،دو ہزار روپے نقد انعام دیدی
2,938 total views, no views today



