سوات(سوات نیوزڈٹ کام)مینگورہ شہر میں پولیس نے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برامد کردی، ریسکیو 1122 نے لاش کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا ، پولیس ذرائع کے مطابق جنرل بس سٹینڈ کے قریب واقع ندی میں ایک 55 سالہ شخص کی لاش کی اطلاع موصول ہو گئی جس پر پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر ریسکیو 1122 کو فون پر اگاہ کیا،پولیس کے مطابق لاش پر کسی قسم کی تشدد یا دیگر نشانات موجود نہیں ہے اور نہ ہی ان کے ورثائ کے بارے مین معلومات مل سکیں، ریسکیو 1122 نے لاش کی پوسٹ مارٹم کیلئے اس کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا ہے، پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کو اس بزرگ شہری کے متعلق معلومات ہو تو مینگورہ پولیس سٹیشن یا رحیم اباد پولیس سٹیشن رابطہ کرے۔03419422499
1,671 total views, no views today
Comments



