مینگورہ، سوات میں بجلی غائب ، کارخانے بند ، مابلز فیکٹری مالکان اور مزدور سراپا احتجاج ، مسئلہ حل کرنے کے لئے پیسکو کو تین دنوں کی الٹی میٹم ، تختہ بندبجلی فیڈر پر جمعرات تک کام شروع کرنے کا مطالبہ ، کام شروع نہ کرنے کی صورت میں سڑکوں پر نکلنے اور احتجاجی مظاہروں کی دھمکی ، ایک سال پہلے منظور ہونیوالا فیڈر پرکام ادھورا رہنے کی وجہ سے ماربلز فیکٹریوں کی بندش سے ہزاروں مزدور بیروزگار ، محنت کش طبقہ کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ، بیروزگاری کے شکار مزدوروں کے گھروں میں فاقوں نے ڈیرے ڈال دئیے فیکٹری مالکان پر مشتمل جرگہ ایس ای پیسکو کے دفتر پہنچ گے ا، ایس ای پیسکو فضل ربی کو صورتحال سے آگاہ کردیا ، تفصیلات کے مطابق سوات میں بجلی بندش اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے جہاں عام لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے وہاں کاروباری زندگی بھی بری طرح معطل ہوکر رہ گئی ہے
جبکہ اس صورتحال کے پیش نظر سوات میں ماربلز فیکٹریاں اور دیگر کارخانوں کی بندش کے باعث سوات میں بیروزگاری کا ایک نیا سیلاب اُمڈ آیا ہے ، جبکہ تختہ بند روڈ پر قائم ماربلز فیکٹری مالکان اور مزدوروں نے اس صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تختہ بند روڈ پر قائم فیکٹری کی بحالی کے لئے ایک سال قبل بجلی فیڈر کی منظوری ہوئی تھی اور مذکورہ فیڈر پر کنسٹرکشن والوں نے کام ادھورا چھوڑ کر رفو چکر ہوگئے ہیں اس سلسلے میں حاجی محمد رحمان کی قیادت میں فیکٹری مالکان کاایک گرینڈ جرگہ پیسکو ایس ای فضل ربی سے ان کے دفتر میں ملاقات کرکے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا ، دریں اثناء حاجی محمد رحمان نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ہم واپڈا حکام سے مطمئن نہیں اسلئے ہم جمعرات تک وقت دیتے ہیں کہ اگر جمعرات تک تختہ بند فیڈر پر ادھورا کام مکمل کرنے کیلئے کام کاآغاز نہ کیاگیا تو ہم سڑکوں پر نکل آئیں گے انہوں نے کہاکہ اس معمولی کام کے باعث صرف تختہ بند روڈ پر قائم چودہ ماربلز فیکٹریوں کی بندش کے باعث ہزاروں مزدور بیروزگار ہوگئے ہیں انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر مزید غفلت اور لاپرواہی سے کام لیاگیا تو بھرپور احتجاجی تحریک شروع کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا حکام اور حکمرانوں پر عائد ہوگی ، انہوں نے کہاکہ واپڈ اپیسکو فضل ربی نے یقین دہانی کرائی ہے لیکن اب صرف یقین دہانیوں پر کام نہیں چلے گا ، عملی اقدامات اٹھاکر مسئلہ کو فوری طورپر حل کیاجائے بصورت دیگر شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ، واضح رہے کہ اس صورتحال کی وجہ سے بیروزگاری کا شکار افراد کے گھروں میں فاقوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔
401 total views, no views today


