سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)جماعت اسلامی سوات ضلعی مجلس شوریٰ کے ارکان کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ۔ارکان جماعت نے ارکان ضلعی مجلس شوریٰ کا انتخاب خفیہ رائے دہی سے آئندہ دو سالوں کے لئے کیاہے ۔ جماعت اسلامی سوات ضلعی ہیڈکوارٹر ادارہ الخدمت سے جاری بیان کے مطابق نو منتخب اراکین میں پی کے 80سے حاجی محمدیاسین ، عبدالرشید اور خورشید اقبال ،پی کے 81سے حاجی عزیز الرحمان ، نورالرحمان افغانی، پی کے 82سے انعام الحق، ڈاکٹر عبید اللہ، پی کے 83سے ثناء اللہ فاروقی ، حمید الحق ، حیدر علی ، مولانا عبید الرحمان، پی کے 84سے مولانا فضل الرحمان ،خائستہ باچا، پی کے 85سے حبیب اللہ ثاقب ، محمدافضل خان منصوری ،حاجی محمداسحق جبکہ پی کے 86سے فضل سبحان فاروقی کانام شامل ہے ۔
1,290 total views, 2 views today
Comments