مینگورہ، سوات کے عوام اپنے محبوب وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی توجہ اس طرف مبذول کروانا چاہتے ہیں کہ سوات اگرچہ جنت نظیر وادی ہے۔ لیکن یہاں درپیش مسائل سے عوام سخت پریشان ہیں۔ لوڈ شیڈنگ ،بے روزگاری،مہنگائی جیسے مسائل اور خاص کر کھنڈرات سڑکوں پرسے گزرنا مسافروں کیلئے درد سرسے کم بات نہیں ہے ہمارے صوبے کے ممبران یہ تماشہ دیکھ رہے ہیں لیکن مسائل حل کرنانہیں چاہتے ہیں۔ وزیراعظم صاحب کی توجہ اس طرف دلاتے ہیں کہ سوات میں آپ کی جماعت ایک مضبوط سیاسی قوت بھی ہے۔
خداکی کرنی تھی کہ الیکشن میں کامیابی نصیب نہیں ہوئیلیکن اکثریت مسلم لیگ(ن) کاہے۔ لہٰذا عام آدمی کایہ کہناہے کہ اللہ کاشکرہے کہ ملک کاسربراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کاہے اور ان سے یہی امید رکھے ہوئے ہیں کہ سوات کے حالت زارپر یہ ضرورنظر رکھیں گے عوام کاکہناہے کہ صوبہ پنجاب میں جوترقی کام ہورہے ہیں اس کا پانچ چھٹا حصہ کام صوبہ خیبرپختونخواہ خاص کرسوات میں شروع کرے۔ تاکہ یہاں کی پسماندگی دور ہوجائے اگرچہ پنجاب ان کاآبائی علاقہ ہے لیکن ان کو ہم پورے پاکستان کے وزیراعظم مانتے اور سمجھتے ہیں۔ وہ دن دورنہیں اور عوام کواحساس ہوہاہے کہ ہم نے غلطی کرکے اپنے اوپر ایک ایسی نااہل لوگوں مسلط کیاہے جوترقی کے کاموں کے بجائے دھرنوں پر عوام کااکسارہے ہیں۔ لہٰذاعوام کااعتماد صوبائی حوکمت سے اٹھ گیاہے۔ اور مرکزی حکومت سے التجا کرتے ہیں کہ پنجاب کے طرح ہمارے صوبے میں بھی ترقیاتی کام شروع کرے۔ صوبے کے غیورپختون پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں اور رہیں گے تحصیل کبل مٹہ،خوازہ خیلہ سوئی گیس سے محروم ہیں محترم امیرمقام کادلی خواہش ہے کہ پورے سوات کے گلی کوچوں تک سوئی گیس پہنچ جائے لہٰذا ان کی اس کوشش کو وزیراعظم صاحب عملی جامہ پہنانے میں انکی رہنمائی اسطرح کرے کہ پسماندہ سوات درحقیقت جنت نظیروادی بن جائے مینگوہر کے تاجربرادری میں سے ایک تاجرنے شمال سے بات کرتے ہوئے ان خیالات کااظہار کیاہے کہ سوات کی ترقی کیلئے وزیراعظم صاحب پنجاب لاہور کی طرح نیک نگاہیں سوات کے طرف کرے انہوں نے کہاکہ قدم بڑھاؤ سواتی عوام آپ کے ساتے ہیں حاجی محمدشعیب ماڈرن ہینڈی کرافٹس نیوروڈ مینگورہ سوات نے کہاکہ الطاف حسین ڈاکٹرقادری،چوہدری برادران،عمران خان اور شید رشید پاکستان اور عوام کی خوشحالی کیلئے جمہوریت کے تسلسل کیلئے کام تاکہ ملک ترقی کے راہ پر گامزن ہوجائے۔ رپورٹ میاں سید عمر ناصح
354 total views, no views today


