سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے یوتھ کونسلر شیر علی خان نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ کئے ہوئے وعدے پورے کئے جائے ورنہ میں اپنے عہدے استعفیٰ دونگا ،علاقے کے نوجوان سے ہر پر اعتماد کرکے مجھے کامیاب بنایا لیکن میں ان کے اعتماد پر پورا نہیں اتر رہے ہیں کیونکہ ہم جو وعدے کئے ہیں اس کے لئے میرے ساتھ کوئی اختیارات نہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ میں نوجوانوں سے مذاق نہیں کرسکتا کیونکہ وہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ میں ا ن کے لئے کچھ کروں لیکن بد قسمتی سے میرے ساتھ کے لئے کچھ کرنے کیلئے کوئی اختیار نہیں ہیں ،انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں دھوکے میں نہیں رکھ سکتے ،انہوں نے کہا کہ حکومت نے مجھ سے کام کے وعدے کئے تھے خاص کر نوجوانوں کے ایکٹیویٹیز کے لئے جو وعدے کئے جو ابھی تک پورے نہیں ہوئے ، انہوں نے کہا کہ میرے مطالبات پر غور کیا جائے ورنہ میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دونگا ۔
1,258 total views, no views today



