سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )پروفیسرڈاکٹر محمد جمال خان نے سوات یونیورسٹی کا چارج سنبھال لیا، وائس چانسلر سوات یونیورسٹی پہنچنے پر سٹاف نے ان کا پرتپاک استقابل کیا ، اُنہوں نے اس موقع پرتمام شعبہ جات کے عہدیداروں کی اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے یونیورسٹی کوبہترسے بہتربنانے کی یقین دیہانی کرائی یونیورسٹی آف سوات سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روز پروفیسرڈاکٹرمحمد جمال خان نے یونیورسٹی میں بطور مستقل وائس چانسلر زمہ داریاں سنمبھال لی۔ اس سے پہلے وہ ایگریکلچریونیورسٹی میں مختلف اہم عہدوں کے ساتھ ساتھ35 سالوں سے درس وتدریس اورانتظامی عہدوں پرفائزرہے ہیں۔ پروفیسرجمال خان نے 1981 میں یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈٹیکنالوجی سے نمایاں پوزیشن میں ماسٹرکی ڈگری حاصل کی اور اعلٰی تعلیم کے لئے سکالرشپ پر امریکہ چلے گئیں جہاں سے انہوں نے ایم ایس و پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کی۔ اُنہوں نے چارج سنمھبالنے کے بعد یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اُنہیں یقین دیہانی کرائی کے یونیورسٹی کی ترویج وترقی کے لئے ملکرکام کرینگے اوربہت جلد یونیورسٹی کو ملکی وبین الاقوامی یونیورسٹیوں میں سرفہرست مقام تک پہنچائینگے۔ اس موقع پراجلاس میں موجود انچارج شعبہ جات نے وائس چانسلر کو اپنے اپنے شعبوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے اُنہیں تفصیلی جائزہ پیش کیا جس پراُنہوں نے اطمینان کااظہارکیا اور اُنہیں ہدایت جاری کی کہ تمام شعبہ جات میں ترقی حاصل کرنے کے لئے بے شمارمواقع موجودہیں جس کوبروئے کارلایاجائیگا۔ اجلاس کے اختتام پر اُنہوں نے شرکا ء کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ بہت جلد یونیورسٹی کودرپیش مسائل کے حل کے لئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔
1,832 total views, no views today



