سوات،سوات بورڈ کے انٹر کالجز سپورٹس ٹورنامنٹ 2013-14 تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصور کنڑولر امتحانات سوات بورڈ شہاب الدین تھے ، ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل ہار جیت کا حصہ ہے جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں ، کھیل کود صحت کیلئے بھی مفید ہے ،
طلباء کھیل کے ساتھ ساتھ تعلیم پر بھی توجہ دیں ، ترقی کاایک ہی راستہ ہے اوروہ تعلیم ہے ، انہوں نے کہ ہماری قوم کا اسلحہ قلم ہے کیونکہ تعلیم کے ذریعے ترقی اور امن میسر ہوتے ہیں ، جہا ں کے لوگوں میں تعلیم ہو، وہا ں امن و بھائی چارہ ہوتا ہے ،اس موقع پرکنٹرولر امتحانات سوات بورڈ شہاب الدین نے طلباء کے لئے ٹور اور پیکنیک کا اعلان کردیا ، تقریب میں خپل کورفاؤنڈیشن کے طلباء نے نعت ، ملی نغمے اور خاکے پیش کرکے شرکاء سے داد وصول کی ، تقریب میں کنٹرولر امتحانات شہاب الدین ، پرنسپل جہانزیب کالج ظاہر شاہ اور دیگر طلبا ء میں انعامات تقسیم کئے ،اس کے علاوہ پرنسپل جہانزیب کالج و صدر سپورٹس ایگزیکٹیو کمیٹی سوات بورڈ ظاہر شاہ ، پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول بلوگرام پیر محمد خان ، پرنسپل ہائر سیکنڈری ابراہیم اور دیگر معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی ۔
422 total views, no views today


