سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)چےئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کالج کالونی سیدو شریف میں ڈویژنل ہیڈکوارٹر بیوٹیفیکیشن سکیم کے تحت سڑک کی تعمیر نو کے کام کا معائنہ کیا۔محکمہ مواصلات و تعمیرات کے متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انھوں نے ہدایت کی کہ کام میں کوالٹی اور وقت پر تکمیل کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ اس سکیم کے تمام منصوبے اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل ہوں اور ڈویژنل ھیڈکوارٹر سیدو و مینگورہ نہ صرف عوام بلکہ سیاحوں کیلئے بھی پر کشش اور جاذب نظر ہوں۔ یاد رہے کہ ایک ارب روپے کی اس سکیم کے تحت سڑکوں کی تعمیر نو ،گلیوں ، نالیوں کی تعمیر، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور شہر کی خوبصورتی کے دیگر بہت سے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔
1,954 total views, no views today
Comments



