مینگورہ ، سوات جودہشتگردی اور سیلاب سے متاثرہ ہوکر یہاں کے عوام معاشی مشکلات کے شکاررہے، انفراسٹرکچر کی بحالی دوست ممالک اورپاک فوج کے تعاؤن سے توکافی حدتک ہوچکی لیکن بنیادی سہولیات کی فراہمی میں حکومت اور انتظامیہ سمیت ادارے بھی ابھی تک ناکام ہیں تبدیلی کانعرہ سن کر سوات بھر کے عوام نے PTIکوبھاری مینڈیٹ دیکر6ممبران صوبائی اسمبلی بھیجیں لیکن سال گزرگیا ابھی تک تبدیلی کے کچھ آثارنظرنہیں آئے خصوصاًمینگورہ شہرمیں مسائل نے گھرکرلیاہے۔بجلی بحران توپہلے سے شدیدتھا
اب دکھائی نہیں دیتی،بنیادی ضروریات پانی تک نایاب ہے اور شہری دوردرازسے پانی لاتے ہیں اس سمیت شہربھرکے ہربازارمیں اشیاء ضروریہ کی خودساختہ قیمتیں مقررہے،سبزی سے لیکر گوشت اور دوسرے اشیاء کیلئے ہردکاندارخودساختہ نرخ مقرر کرکے فروخت کررہاہے۔تندور روٹی تو زہربن چکی ہے وزن کم سمیت صفائی کاکوئی نظام نہیں ہے ٹریفک جام بھی سنگین ہوچکاہے اور یہ اس لئے کہ سڑک کنارے ہرکوئی گاڑی کھڑی کرکے غائب ہوجاتاہے ۔ٹریفک اہلکارخود بھی غائب رہتے ہیں،تمام مسائل کے حل کیلئے ادارے موجود ہیں لیکن خلاف کارروائی نہیں ہورہی ہے۔ ، روپورٹ عصمت علی اخون
374 total views, 1 views today