سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات ڈاکڑجمال خٹک نے کہا ہے کہ چارج سنبھالنے یونیورسٹی آف سوات کے بلڈنگ کی تکمیل اولین ترجیح ہے ، اورمزیدنئے ڈیپارٹمنٹ کھولے جائیں گے، اپنے دفترمیں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف سوات میں اس وقت ساڑھے تین ہزار طلباء وطالبات زیرتعلیم ہے اورمیری کوشش ہے کہ اسمیں مزید ڈیپارٹمنٹ کھول کر طلباء وطالبات کی تعداد میں مزید بڑھاجائیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف سوات چارباغ بلڈنگ کومکمل کرکے یونیورسٹی آف سوات کو اپنے پاؤں پرکھڑاکرینگے انہوں نے کہا کہ گلی باغ میں پانی کے کمی کے مسئلے اوردیگر مسائل کے حوالے سے جلد ہی وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کرکے ان مشکلات کے خاتمے کیلئے وسائل حاصل کرنے کی کوشش کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف سوات کے طلباء وطالبات کے مسائل حل کرنے اورمزید ڈیپارٹمنٹ کے کھولنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پرکام کروں اورانشاء اللہ یونیورسٹی آف سوات کوملک کے صف اول یونیورسٹی کے صف میں شامل کرونگا۔
1,466 total views, 2 views today