مینگورہ،سوات میں محکمہ واپڈا نے صارفین کو لوڈشیڈنگ کے دوران تمام الیکٹرانک اشیاء اور بھاری برقی آلات بند رکھنے کی اپیل کردی،الیکٹرانک اشیاء بند نہ کئے جانے کے باعث فیڈر اوورلوڈ ہوکر بجلی بندش میں تعطل کا سبب بن جاتا ہے جبکہ یہ اشیاء بھی جلنے کا خدشہ ہوتا ہے ،واپڈا آفیسر رفیع اللہ کے مطابق تمام صارفین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوران اپنی تمام تر الیکٹرانک اشیاء کو بند کیا کریں
تاکہ بجلی آنے پر متعلقہ فیڈر اوورلوڈ نہ ہو اور بجلی دوبارہ بند ش سے انہیں مشکلات کا سامنا نہ ہو انہوں نے کہاکہ چونکہ فیڈر اوور لوڈ ہیں اور جب بجلی آنے پر تمام الیکٹرانک اشیاء بھی ایک ساتھ کھلے رہتی ہیں تو اس سے فیڈرپر مزید لوڈ آکر دوبارہ ٹریپ کرجاتا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو مزید بجلی بندش کا سامنا ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ بجلی آنے کے بعد ہی اشیاء کو چالو کیا جائے ۔
398 total views, no views today


