سوات(سوات نیوزڈاٹ کام) سوات پریس کلب کے سالانہ اجلاس زیر صدارت الیکشن کمیٹی حضرت بلال ، قاسم یوسفزئی ، شوکت علی اور غلام فاروق منعقد ہوا ، اجلا س سے خطاب ہوئے الیکشن کمیٹی کے چیئرمین حضرت بلال نے الیکشن کے قواعد و صوابط بیان کی ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کے آنکھ اور کان ہوتے ہیں اور معاشرہ کا صحافیوں سے بہت سے توقعات وابستہ ہے ، انہوں نے اس بات زور دیتے ہوئے کہا کہ صحافی اپس میں باہمی اعتماد پر عمل کریں کیونکہ معاشرے میں صحافی کے کردار امن کیلئے بہت ضروری ہے ،ا نہوں نے کہا کہ جہاں امن ہو وہاں خوشحالی ہوتی ہے ، اس موقع پر سابقہ چیئرمین شہزاد عالم نے گذشتہ سال کے کارکردگی صحافیوں کے سامنے پیش کی جس کو متفقہ طور پر سراہا گیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ الیکشن اپنے مقررہ تاریخ 26دسمبر کو ہوں گے جسکے لئے آج تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔
1,580 total views, no views today



