کبل(تحصیل رپورٹر) عوام کے ووٹ کی طاقت سے بحیثیت آزاد امیدوار ضمنی الیکشن لڑ کر فتح حاصل کی ہے کسی سیاسی پارٹی سے تعلق نہیں بعض لوگ میرے تعلق کو مختلف سیاسی پارٹیوں سے جوڑ کر غلط بیانی کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار حالیہ ضمنی الیکشن میں توتانوبانڈئی ون سے کامیاب ہونے والے نو منتخب آزاد جنرل کونسلر حبیب اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ توتانوبانڈئی ون کے عوام کے بے حد اسرار اور خواہش پر انہوں نے حالیہ ضمنی الیکشن میں بحیثیت آزاد امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن مہم چلایا کر عوام کے ووٹ کی طاقت سے آزاد جنرل کونسلر منتخب ہوا ہوں انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں البتہ چند افراد سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے میرا نام مختلف پارٹیوں سے منسوب کررہے ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں انہوں نے کہا کہ ویلج کونسل توتانوبانڈئی کے عوام خصوصا دوست احباب اور رشتہ داروں نے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے جن کے بے حد مشکور ہیں انشاء اللہ علاقے کے عوام کی بلا امتیاز خدمت کرکے کسی کو مایوس نہیں کرینگے۔
1,834 total views, 2 views today