سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) سوات ادبی سانگہ کا ہنگامی اجلاس ، صدرات روح الامین نایاب نے کی ، اجلاس میں فضل محمود روخان کو چیئرمین شپ اور بنیادی رکنیت سے برطرف کردیا گیا ، گذشتہ روز سوات ادبی سانکہ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت روح الامین نایاب منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری سمیع اللہ گران ، نائب صدر شیرشاہ ابشار ، جائنٹ سیکرٹری نورحسین خادم ، فنانس سیکرٹری روزی خان لیونے ، پریس سیکرٹری تصدیق اقبال بابو اور رابطہ سیکرٹری راہی جان یوسفزئی و دیگر نے شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر روح الامین نایاب نے کہا کہ سوات ادبی سانگہ کا منشور ہے کہ ایک ہی وقت میں ایک ہی تنظیم کا عہدہ سنبھالا جاتا ہے اور موصوف سوات ادبی سانگہ کے ساتھ سوات انٹولیکچول فورم کے چیئرمین ہے اس وجہ سے فضل محمود روخان کو سوات ادبی سانگہ کے چیئرمین شپ اور بنیادی رکنیت سے برطرف کرتے ہیں ، اس موقع پر تمام اراکین نے موصوف کی برطرفی سے اتفاق کیا اور آئندہ لائحہ عمل طے کرنے پر غور و غوص ہوا ۔
1,744 total views, no views today



