سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات کے تاریخی ودودیہ ہال سیدو شریف میں جمیعت طلبائ اسلام کے زیر اہتمام عزم نو یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں سینٹیر حمد اللہ ، مفتی کفایت اللہ اور مولانا گل نصیب خان نے خصوصی شرکت کی، کنونشن میں ضلع بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی، اس موقع پر سینیٹر حمد اللہ نے کہا کہ انگریز برصغیر کو اپنے زیر نگوں کرنے کیلئے تعلیمی نصاب کو تبدیل کرنا ، اسلامی شعائر کا خاتمہ ، اسلاف کے تاریخ سے مسلمانوں کو دور کرنا، احساس ہی نہ رہے کہ اس دنیا میں انگریز برتر اور مسلمان کم تر ان چار پالیسی پر گامزن تھے، انہوں نے اسلامی تاریخ ، نصاب کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن علمائ کرام کی بدولت وہ اس میں کامیاب نہ ہوئے ، یہ باتیں انہوں نے 1835 میں کئے تھے، اس ملک میں حکمرانی ستر سال سے کون کررہا ہے ،علمائ کررہے ہیں یا کوئی اور کررہا ہے، انہوں نے طلبائ پر زور دیا کہ وہ اپنے اسلامی تاریخ ، تہذیب اور اسلاف کی قربانیوں سے خود کو اگاہ کریں، انہوں نے کہا اج ہمارے نظام تعلیم میں تبدیلی ہورہی ہے،انگریز تین تبدیلیاں کررہے ہیں، نظام تعلیم تبدیل ہو رہا ہے،اور یہ تبدیلیاں اج سے نہیں بلکہ 2003 سے ہورہی ہے، انہوں نے کہا کہ جب تک علمائ کرام زندہ ہے کوئی بھی اس ملک کو تبدیل اور اسلامی شعائر ، تہذیب کو نہیں چھیڑ سکتا ، اس موقع پر مولانا گل نصیب خان، مفتی کفایت اللہ ، قاری محمود اسحاق زاحد نے بھی خطاب کیا۔
2,598 total views, no views today



