سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر و نامزد اُمیدوار حلقہ پی کے 81 شیرشاہ خان اور تحصیل ناظم بابوزئ اکرام خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ناقص کارکردگی ہی الیکشن میں ان کی شکست کیلئے کافی ہے ، صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ، امیر مقام سوئی گیس کے جعلی افتتاح کے ذریعے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ، مستقبل اے این پی کا ہے اور اے این پی ہی اس دھڑتی کی وارث جماعت ہے اور صوبے کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے اے این پی کے حق میں چلنی والی ہوا آئندہ الیکشن کیلئے نیک شگون ثابت ہو گی ان خیالات کااظہار انہوں نے چیتوڑ اسلام پور میں ایک شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں ا فراد نے اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ پی ٹی آئی کو بھی درجنوں افراد نے خیر باد کہہ کر اے این پی سے ناطہ جوڑ لیا شمولیتی جلسہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ابراہیم دیولئی ،بابوزئ کے جنرل سیکرٹری عبیداللہ خان ، یو سی اسلام پور کے صدر عزیز خان ، جنرل سیکرٹری فضل حکیم ، این وائی او کے ڈاکٹر افتخار شاہ ، فضل علی باچہ ، خائستہ باچا ، جبران خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا اور آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کی شکست کیلئے ان کی ناقص کارکردگی ہی کافی ہے انہوں نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کی راہ میں تحریک انصاف ایک بڑی رکاوٹ ہے اور انشاء اللہ ان رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے اپنا بھر پور کرد ار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے قول و فعل میں تضاد ہے اور قول و فعل میں تضاد کا شکار صوبائی حکومت کی کارکردگی عوام نے مسترد کر دی ہے انہوں نے کہا کہ امیر مقام بھی سوئی گیس کے جعلی افتتاح کرکے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں سوئی گیس پائپ لائن کبھی این اے 4 اور کبھی سوات لاتے ہیں جب علاقے کے عوام کی طرف سے مایوسی ملتی ہے تو یہی پائپ لائن دوسری جگہ منتقل کئے جاتے ہیں عوام ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے پہلے کی طرح انہیں بھی شکست کا سامنا ہو گا انہوں نے کہا کہ اے این پی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے اور دھرتی کیلئے اے ایئن پی کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ سوات کے سڑکوں کی خراب صورتحال ان حکمرانوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا ہے اور ان سے ان محرومیوں کا بدلہ آئندہ الیکشن میں ووٹ کے ذریعے لینے کیلئے عوام پر عزم ہیں ۔
1,214 total views, 4 views today
Comments