مینگورہ شہر کے علاقہ بنڑ باغ محلہ میں بعض لوگوں نے یہاں سے گزرنے والے بر ساتی نالے کے اطراف میں غیرقانونی تعمیراتی کام روع کردیاہے اور اس مقصدکیلئے نالے کے حفاظتی پشتوں اورجالی کو ہٹادیاہے ،یہاں پر غیرقانونی تعمیراتی کام کی وجہ سے برساتی نالہ کا احاطہ محدودہورہاہے ،مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگربرساتی نالے میں پانی کی سطح بلند ہوگئی تو اس سے آس پاس کی رہائشی آبادی بر ی طرح متاثرہوگی،
انہوں نے کہاکہ چندسال قبل بھی اسی برساتی نالے میں طغیانی آگئی تھی جس نے پورے محلے کو شدیدنقصان پہنچایا تھا جس کے بعدمقامی لوگوں نے اس نالے کے اطراف میں حفاظتی پشتے تعمیرکرانے کامطالبہ کیا مگر اب یہاں پر بعض افراد نے غیرقانونی تعمیراتی کام شروع کرکے مقامی لوگوں کوپریشانی میں مبتلا کردیا ہے،مقامی لوگوں نے اعلیٰ حکام سے یہاں کے برساتی نالے پر تعمیراتی کام بند کرانے اور اس میں ملوث افرادکے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
344 total views, 1 views today