سوات(خورشید علی )ممبر قومی اسمبلی مراد سعید نے سعودی عرب میں محنت مزدوری کرنیوالوں کیلئے بڑااعلان کردیا، سوات نیوز ڈاٹ کام کے اینکر فضل ربی پختونیار کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ایم این اے مراد سعید نے کہا کہ سعودی عرب میں قید بارہ سو افراد کو رہا کرکے پاکستان پہنچا یا گیا ہے، قومی اسمبلی میں سعودی عرب میں محنت کرنیوالوں کیلئے ایک بل پیش کیا ہے وہ بل جب منظور ہوگا تو ان کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے، مراد سعید نے کہا کہ لیبر پروٹیکشن بل جب قومی اسمبلی سے پاس ہوگا تو پھر سعودی عرب حکومت پاکستانی محنت کشوں کی تنخواہوں سے کٹوتی نہیں کرسکین گے جبکہ ان کو مزید بھی مراعات حاصل ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ چارسال سے زائد ہو گئے ہیں میں مسلسل کوشش کررہاہوں کہ سعودی عرب میں جتنے بھی پاکستانی مقیم ہے ان کے مسائل ہم کرسکیں ، انہوں نے کہا کہ محنت مزدور ی کیلئے گئے پاکستانی کو پکڑ نا اور ان کو غیر قانونی ثابت کرنا سراسر نا انصافی ہے ، اس کیلئے میں سعودی سفیر سے بھی ملاقات کی ہے، لیکن بدقسمتی سے حکومت پاکستان اس مسئلہ کو حل نہیں کررہے ، انہوں نے یہ یقین دہانی کرائی کہ جب تک میری جان میں جان ہے ہم اپنے سعودی عرب میں مقیم بھائیوں کیلئے ہر فورم پر اواز اٹھائیں گے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں یہ معاملہ پھر سے اٹھائیں گے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکیں، انہوں نے کہا کہ 90 ہزار پاکستانی محنت کشوں کے اقاموں کو بند کیا گیا ہے ۔،
مراد سعید کی انٹرویو نیچے ویڈیومیں ملاحظہ کیجئے ۔
2,636 total views, 2 views today