سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ) پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن سیدو ٹیچنگ ہسپتال کے صدر فضل سبحان اور جنرل سیکرٹری محمد آیاز حسن نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیدو ٹیچنگ ہسپتال اور سیدو میڈیکل کالج کے پیرا میڈیکل برادری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اب تک علامتی ہڑتال کو کامیاب بنایا ہے اور تمام پیرامیڈیکل برادری نے سیاہ پٹیاں باند ھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم کچھ نام نہاد پیرا میڈیکس حبیب گروپ کے بیان کو ایک پرا پیگنڈہ قرار دیتے ہیں اور کے پی کے پیرامیڈیکس برادری کے خلاف غداروں کیطرح ہر اول دستہ کا کردار ادا کررہے ہین ، یہ لوگ کچھ مخصوص پارٹیوں کے ہاتھوں میں کھیل کر یہ نہیں چاہتے کہ موجودہ تحریک انصاف اور اتحادی حکوت مزید پیرامیڈیکس کو مطالبات پوری کریں کیونکہ ان مطالبات کے منظور ہونے کیوجہ سے 17000پیرامیڈیکس اور ان کے خاندان ہمیشہ کیلئے موجودہ حکومت کے وفادار رہے گے ، ہم تمام پیرا میڈیکس برادری موجودہ حکومت کے کے شکر گزار ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ وہ ہمارے مطالبات کو جلد از جلد منظور کریں گے ۔
1,292 total views, no views today



