سوات(سوات نیوزڈاٹ کام) ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود (PSP) کا ڈرائیونگ لائسنس آفس کااچانک دورہ، لوگوں کے مسائل بھی سن لئے ، ضلعی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) واحد محمود نے ڈرائیونگ لائسنس آفس کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا مشن ہے کہ ہم سوات کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت دے دیں کیونکہ سوات کے عوام کو لائسنس حاصل کرنے کے لئے بہت مشکلات کا سامنا تھا اور آئے روز دفتروں کے چکر لگا کر تھک گئے تھے، لیکن آپ لوگوں کے تعاون اور ہمارے کوششوں کے وجہ سے ضلع سوات کے تمام ڈرائیونگ لائسنس تیار ہو چکے ہیں اور آئندہ کے لئے بالخصوص سوات کے عوام کو 24گھنٹوں کے اندر اندر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جائے گا۔ ضلعی پولیس آفیسر نے ڈرائیونگ لائسنس سٹاف کو ہدایت دی کہ وہ عوام کے ساتھ نہایت خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں اور اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے نبھائیں ، اور اگر عوام کے طرف سے کسی بھی قسم کی شکایت موصول ہوئی تو سخت محکمانہ کاروائی کی جائیگی ۔
1,424 total views, 2 views today