سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام)چند دن قبل علاقہ حدود تھانہ وینئی میں نامعلوم ملزمان نے ڈکیٹی کا وقوعہ کرکے چلے گئے تھے جس پر مقامی تھانے کے پولیس نے رپورٹ درج کر لیا واقع پر ڈی پی اُ و سوات کیپٹن (ر) واحد محمود PSP نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اپر سوات کے نگرانی میں ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دے کر تاکہ واقع میں سرزد ملزمان کو ٹریس کرکے قانون کے شکنجے میں لایا جائے ۔ اس نسبت ایس پی اپر سوات مشتاق احمد کے نگرانی میں ایس ڈی پی اُو مٹہ اکبر شنواری اور ایس ایچ او، مٹہ اور OIIمٹہ نے دن رات محنت کرکے جدید سائنسی خطوط کے ذریعے اندھا ڈکیتی کیس کو ٹریس کرکے مقدمہ کو کامیاب بناتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لئے ہیں جن کے قبضے سے مال مسروقہ1,598,000روپے ، ایک عدد ایس ایم جی ، 58عدد کارتوس ، ایک 9mmپستول بمعہ 25عدد کارتوس اور آرمی کے یونیفارم بھی برآمد ہوئے ۔ اسی طرح ملزمان سے مزید انکشافات کا بھی توقع ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوات پولیس نے دن رات محنت کرکے ایک اندھا ڈکیتی کیس کے تفتیش کو موثر اور جدید سائنسی خطو ط کے ذریعے کرکے کامیاب بنا کر ملزمان کو گرفتار کرکے جملہ مال مسروقہ برآمد کر لئے ہیں۔علاقہ مکین نے سوات پولیس کی اس کامیابی کو خوب سراہا اور کہا کہ اب پولیس سے کوئی بھی ملزم چھپ نہیں رہ سکتے کیونکہ پولیس نے نئی اصلاحات کے نتیجے میں تفتیش کو ایک اہم مدد ملتی ہے ۔
1,584 total views, no views today



